4 ستمبر، 2016، 11:31 AM

افغانستان میں بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

افغانستان میں بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے  صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری بس افغان صوبے قندھار سے کابل جارہی تھی کہ جنوبی صوبے زابل میں قندھار ہائی وے پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افغان صوبے زابل کے گورنر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

News ID 1866680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha